Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا معاملہ؛ ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات قلمبند

Now Reading:

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا معاملہ؛ ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات قلمبند

سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آراوز کے بیانات ریکارڈ کیے، پیمرا نے سابق کشمنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، ذرائع

ذرائع کے مطابق ڈی آر اوز اور آر اوز نے تحریری بیانات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے، کمیٹی نے رپورٹ تیارکرلی، کمیٹی آج رپورٹ کمیشن کو بھجوائے گی، ڈی آر اوز اور آر اوز کی جانب سے بیانات میں دباؤ اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

 ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ریکارڈ کیے گئے بیانات میں کہا گیا کہ حلقوں میں انتخابات کے لیے پرامن، صاف اور شفاف پولنگ ہوئی۔

سابق کمشنرراولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 17 فروری کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہو گئے تھے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر