Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار

Now Reading:

افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار
افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار

افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار

طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے افغانستان میں ناقابل یقین تناسب کا ایک انسانی بحران اور بھی پیچیدہ اور شدید ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہر دس افغان خاندانوں میں سے نو بنیادی خوراک کے فقدان کا شکار ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق ملازمتوں میں کمی، نقدی کی کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتیں بھوک کا شکار افراد پر مشتمل افغانستان میں ایک نیا طبقہ پیدا کررہی ہیں جو مجموعی طور پر 15.8 ملین افغان خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

Advertisement

ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ ملک معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، مقامی کرنسی ہر وقت کی کم ترین سطح پر ہے اور خوراک کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شدید غذائی قلت 34 میں سے 25 صوبوں میں ہنگامی حد سے اوپر ہے اور اس کے مزید خراب ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور خطے پر اثرات

انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف بچے، حاملہ اور دودھ پلانے والی ایک چوتھائی خواتین کو زندگی بچانے والی غذائی امداد کی ضرورت ہوگی۔

Advertisement

ورلڈ فوڈ پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں موسم سرما کی وجہ سے خوراک پہنچانا اور اسے دور دراز مقامات پر پہنچانا مشکل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو دہائیوں میں بموں اور گولیوں سے جتنے افغان باشندے ہلاک ہوئے اُس سے کہیں زیادہ افراد کے اب ملک میں پائی جانے والی بھوک اور بدحالی سے ہلاک ہونے کا امکان پیدا ہوچُکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر