Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا لاہور میں اہم اجلاس

Now Reading:

شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا لاہور میں اہم اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات اور حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف نے مختلف جماعتوں سے ہونے والے رابطوں سے متعلق اجلاس کوآگاہ کیا۔

اجلاس میں حکومت سازی کے لئے مختلف آپشنز پرمشاورت کی گئی، جبکہ پارٹی رہنماؤں نے 8 فروری کےانتخابات میں کامیابی پر پارٹی صدرکو مبارکباد دی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اللہ  کے کرم اور عوام کی حمایت سے ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ ان شاء اللہ عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے، حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اورمسائل سے نجات دلانا ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اورمسائل سے نجات دلانا ہو گا اور تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لئے ایک ہونا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر