 
                                                      پیغام دیتی ہوں کہ نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردو، مریم نواز
مریم نوازنے کہا ہے پیغام دیتی ہوں کہ نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردو، چاہتی ہوں نوجوان خودمختار ہو، آئی ٹی میں اس کا مستقبل ہو
قصور میں مسلم لیگ ن کے پاور شو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو دیکھ کر دل؛ خوش ہو گیا۔ قصور ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔ کسی بھی جماعت کو قصور والوں نے گھسنے نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نوازشریف کے جلسے میں عوام دوڑی چلی آتی ہے۔ کہتے ہیں نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، آج سیاست بھی نوازشریف سے شروع ہورہی ہے اور ختم بھی۔ ہر سروے کہہ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پیغام دیتی ہوں کہ نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں۔ چاہتی ہوں نوجوان خودمختار ہو، آئی ٹی میں اس کا مستقبل ہو۔ ہرجلسے میں مجھ ذاتی حملے ہوئے، پچھلے ساتھ برسوں میں نواز شریف کے خلاف ظلم و جبر کی ہر لائن پار کی گئی۔ پچھلے چند سالوں میں ایسا ہوا جو سیاست میں کبھی نہیں ہوا تھا۔
انھوں نے کہا کہ 8فروری کو ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہے، 8 فروری کوفیصلہ ذاتی پسند نہ پسندنہیں مستقبل کیلئے کرناہے، ہماری توجہ انتقام نہیں عوام کی خدمت ہوگی، ایسے پاکستان کاخواب دیکھتی ہوں جہاں غریب کابچہ بھوکانہ سوئے۔ سب کو دعوت دیتی ہوں جلاؤ گھیراؤ کا باب بند کردیں۔ نوجوانوں کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں ڈگریاں ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ان لوگوں نے 9 مئی کو جو کیا ہم ان پر بات کرتے ہیں، اپنے والداورعوام کو تکلیف میں دیکھنا آسان نہیں تھا، مخالفین کو کچھ کہنا نہیں آتا تو نوازشریف پر تنقید کرتےہیں، نوازشریف کے خلاف انتقام کی لائن کراس کی گئی، کہا گیا نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گیا،انکی سیاست ختم ہوگی، آپ لوگوں کو دیکھ کردل خوش ہوگیا، ہم نے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے قصوربھیجا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 