کراچی میں ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی 94 بھینسیں اور گائے چرا کر لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے ڈیری فارم سے لٹیروں نے 94 عدد بھینسیں اور گئے چرا کر لے گئے، پولیس کے مطابق ان مویشیوں کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً دو درجن کے قریب مسلح افراد نے لانڈھی کے ڈیری فارم پہنچے، ان کے ہمراہ تین ٹرک بھی تھے۔
مسلح افراد نے ڈیری فارم کے مالک اور ملازمین کو رسیوں سے باندھ دیا، اور بھینسوں اور گائے کو ٹرکوں میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان رات کے اندھیرے میں واردات کر کے فرار ہو گئے جبکہ چھینی گئی بھینسوں کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
