صدر مملکت اور وزیراعظم کی بلوچستان کے دو اضلاع میں دھماکوں کی شدید مذمت
صدرمملکت عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقے خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا اوردھماکوں میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
نگراں وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی اپنے بیان میں پشین اورخانوزئی میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی، شہدا کیلئے بلندی درجات اورورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دوسری جانب نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بھی دھماکوں پر افسوس کا اظہارکیا اور اپنے بیان میں کہا کہ کل بلوچستان میں الیکشن ہوں گے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے، خانوزئی میں دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
