Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی کے مزید 6 ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

Now Reading:

پنجاب اسمبلی کے مزید 6 ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی سے منتخب ہونے والے مزید 6 ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے مزید 6 نو منتخب ارکان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازسےملاقات میں 6 کامیاب امیدواروں کان لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ن لیگ میں شامل ہونے والے ارکان میں پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ اور پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین بھی شامل ہیں۔

پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی بھی مسلم لیگ ن کے کیمپ میں داخل ہو چکے ہیں۔

Advertisement

پی پی 94 چنیوٹ سے تیمورلالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی کا بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

مریم نواز نے شمولیت پرنومنتخب ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ارکان کی شمولیت پر مریم نواز نے کہا کہ انشاءاللہ آپ کی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا مقصد حاصل ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے مزید کہا کہ ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہمکنار کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر