
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز اسپتال کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے معیار کو سراہا۔
پنجاب کا سب سے ابتر سروسز ہسپتال6 برس بعد صرف ساڑھے 4 ماہ میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بن گیا۔ سروسز ہسپتال کا سرجیکل بلاک، میڈیکل بلاک اور ایڈمن بلاک اپ گریڈ ہوگیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے اسپتال کا افتتاح کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرجیکل بلاک، میڈیکل بلاک اور ایڈمن بلاک کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈڈ بلاکس کے وارڈز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کاجائزہ لیا، جدید بیڈز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نرسنگ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز رومز بھی دیکھے، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تمام آپریشن تھیٹرز جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کے ریکارڈ کا ڈیجیٹل ڈیٹا رکھنے والے نظام کا بھی افتتاح کیا-
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈڈ بلاکس میں صفائی کی مستقل بنیادوں پر مینجمنٹ پر توجہ دی جائے، ایمرجنسی بلاک کے بعد آج سروسز ہسپتال کے اپ گریڈڈ ہونے والے مزید بلاکس کا افتتاح کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 6ماہ قبل سروسز ہسپتال کا دورہ کیا تو صورتحال دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا، سروسز ہسپتال کی حالت انتہائی ابتر تھی، میں نے کہا تھا کہ جتنے بھی ہسپتال وزٹ کئے، سب سے بری اور بدترین حالت سروسز ہسپتال کی تھی، یہ بھی کہا کہ کسی دشمن کو بھی سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر نہ بھیجوں لیکن الحمداللہ آج سروسز ہسپتال سٹیٹ آف آرٹ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اس ہسپتال میں ہر کوئی آ کر اپنا علاج کرائے، پوری ٹیم کو اپ گریڈیشن پر مبارکباد دیتا ہوں۔
اس دوران سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے اپ گریڈیشن کے کام کے بارے میں بریفنگ دی- سیکرٹری صحت نے اپ گریڈڈ بلاکس میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا-
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سروسز ہسپتال کی تعمیر ہونے والی نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹرکی جلد تکمیل کیلئے پرنسپل سمز کو ہدایات دیں-
صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،سیکرٹریز صحت، تعمیرات ومواصلات،اطلاعات، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے،پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News