قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پارلیمان کو محفوظ بنانے کے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر کسی رکن کے اسٹاف یا وزیٹر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
نو منتخب قومی اسمبلی رکن ایک مہمان کو اپنے ساتھ پارلیمان میں لا سکے گا اور کسی رکن کو گارڈ یا اسلحہ لے کر پارلیمان کی حدود میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ارکان قومی اسمبلی اپنی سیکیورٹی پارلیمانی لاجز تک محدود رکھیں گے اور گاڑیوں کے رش سے بچنے کے لیے ارکان لاجز سے گورنمنٹ ہاسٹل سے شٹل چلائی جائی گی۔
ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی ڈرائیورز کے لیے مختص پارکنگ بنائی گئی ہے اور ذاتی ڈرائیورز وہیں تک محدود رہیں گے، کسی رکن قومی اسمبلی کا ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر کسی دوسری طرف نہیں جائے گا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
