Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمگلنگ کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن، کئی ٹن کھاد، چینی اوردیگراشیا برآمد

Now Reading:

اسمگلنگ کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن، کئی ٹن کھاد، چینی اوردیگراشیا برآمد
حکومت

اسمگلنگ کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن، کئی ٹن کھاد، چینی اوردیگراشیا برآمد

ملک کی معاشی حالت کی بہتری اورغیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی۔

اس حوالے سے ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھر میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

05 جنوری تا 11 فروری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں برآمد کی جانے والی اسمگل شدہ اشیاء میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی شامل ہیں۔

اس حوالے سے ملک بھر سے کل 36.33 میٹرک ٹن کھاد، 34.51 میٹرک ٹن چینی، 2907 سگریٹ اسٹاکس، 126 کپڑے کے تھان اور 0.006 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

ملتان سے 36.33 میٹرک ٹن کھاد،24 سگریٹ اسٹاکس اور07 کپڑے کے تھان برآمد کیے گئے، کراچی سے 375 سگریٹ اسٹاکس اور93 کپڑے کے تھان برآمد کیے گئے۔

Advertisement

متعلقہ حکومتی اداروں نے پشاور سے0.272 میٹرک ٹن چینی جبکہ کوئٹہ سے34.24 میٹرک ٹن چینی، 2508 سگریٹ اسٹاکس اور 26 کپڑے کے تھان برآمد کیے گئے۔

یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 9458.4 میڑک ٹن چینی، 247.02 میٹرک ٹن آٹا، 3007.96 میٹرک ٹن کھاد، سگریٹ کے220030 سگریٹ اسٹاکس، 23904 کپڑے کے تھان اور2.951 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر