Advertisement
Advertisement
Advertisement

طوفانی بارشیں: گوادر کو آفت زدہ قراردے دیا گیا

Now Reading:

طوفانی بارشیں: گوادر کو آفت زدہ قراردے دیا گیا

گوادر کو طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

گوادر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری جاری ہے ، نگور میں بارشوں سے کھیتوں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا، گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

 علاوہ ازیں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ گوادر میں ریسکیو کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارشوں کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی، ہنگامی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں، سول انتظامیہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے، آفت کی اس گھڑی میں تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی بارش سے سڑکیں زیر آب  آگئیں جبکہ مستونگ، قلات، چاغی،چمن،قلعہ عبداللہ اورپشین سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھِی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

Advertisement

یاد رہے کہ گوادر میں بارشوں کے بعد کئی علاقے اب بھی زیرآب آگئے ہیں جبکہ مزید بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے،مسلسل بارشوں سے گھروں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا۔

واضح رہے کہ گوادر میں گزشتہ دو روز کے دوران 183 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر