
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ برسوں سے جیتنے والےسیاستدان ہارجائیں کونسلرنہ بننے والے جیت جائیں۔ میڈیا کو بتاتی رہی جوٹی وی پرفارم 45چل رہےہیں غلط ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطاتارڑکے ساتھ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بقول آپ کے امریکا نے سازش کرکے آپ کی حکومت گرائی تھی، آپ کے پاس لیگل فورمزموجود ہیں، جو جیتے ہوئے ہیں وہ دھاندلی کا الزام ہارے ہوئے پر لگا رہے ہیں، یہ الیکشن اس لیےبھی اہم تھاکیونکہ2013 کےبعداصلی الیکشن ہورہاتھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے امیدوار فوری آراوزکے دفاترمیں پہنچے، ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ رزلٹس کو روکا جا رہا ہے، اسکا نقصان ن لیگ کو ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس پٹیشنز گئیں توانکے پاس صرف ٹی وی اسکرین شاٹس تھے۔ ان کے پاس کوئی فارم 45 موجود نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ فارم45ویب سائٹس پرڈال رہےہیں لیکن الیکشن کمیشن جمع نہیں کرائےجارہے، انٹرنیشنل میڈیاکودیں گے فارم 45، وہ کیا کرےگا، اس فارم کا، ہمارے جو اعتراض ہیں وہ ہم فورم پر لے کرگئے ہیں، یہ 2014 نہیں ہے، یہ ملک میں انارکلی پھیلانا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ویب سائٹ پرجوفارم 45اپ لوڈ ہوتا ہےوہ اصل ہے، میں میڈیاکوبتاتی رہی جوٹی وی پرفارم 45چل رہےہیں غلط ہیں، الیکشن کے اندر یہ فتنہ گروہ ہے، ایک وائٹ پیپر ہم بھی تیار کررہےہیں۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے فارم 45 مارکیٹ میں فلوٹ کیے، الیکشن میں صبح سے شام تک کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا، سوشل میڈیا پرپہلے فارم 45 پھیلائے گئے، مہم چلائی گئی الیکشن نہیں ہورہے ن لیگ بھاگ رہی ہے، الیکشن کی پوری کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں تھا، 8 فروری کو پاکستان میں الیکشن ہوئے، مسلم لیگ ن کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے ظلم و بربریت تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمپین بھی چلائی گئی کہ الیکشن نہیں ہورہے، 2013 کے بعد یہ اصلی الیکشن ہونے جا رہا تھا، مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبر کے بعد بھرپورکمپین چلائی اور پارلیمانی بورڈ کے اجلاس بھی ہوئے، الیکشن کے دن کی بات کی جائے تو صبح سے شام تک کسی جماعت نے کوئی سوال نہیں اٹھایا، شام کو رزلٹ آنا شروع ہوئے تو فارم 45 ٹی وی پر چل رہے تھے اس وقت فارم مرتب کیے جا رہے تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار فیصد نتائج کو لے کو شور مچایا جا رہا تھا، ہم نے الیکشن کمیشن کو رابطہ کیا کہ ہمارا رزلٹ روکا جا رہا ہے، ان کے وکلا عدالت میں فارم 45 لے کر نہیں ٹی وی کے اسکرین شارٹ لے کر گئے، ان کے پاس کوئی فارم 45 نہیں موجود تھے، اگر آپ کو فارم 45 پراعتراض ہے تو اس کا جواز یہ سکرین شارٹ نہیں وہ فارم 45 ہیں جو اصلی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ برسوں سے جیتنے والے سیاستدان ہارجائیں کونسلرنہ بننے والے جیت جائیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ بیان میں کہتے ہیں کہ میں خیبر پختونخوا کو ڈھاکہ بنا دوں گا، اگر الیکشن پر آپ کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن میں لے کر جائیں، اس کے بعد ہائی کورٹ جائیں سپریم کورٹ جائیں ہم بھی چلے گئے تھے، ان کا خیال تھا کہ 1055 سیٹیں ہیں اور وہ 2000 جیت جائیں، آب کہتے ہیں امریکا الیکشن کے معاملات پر بولے۔ وہ تو کہتے تھے کہ امریکہ نے آپ کے خلاف سازش کی ہے، ہر ایک سروے میں چاہے پاکستان کا ہو یا بین الاقوامی ادارے کا سب سے آگے فرنٹ رنر مسلم لیگ ن ہے۔
عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران جعلی فارم 45 میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک سو ارب روپے سے ڈیجیٹل دہشت گردی کی، ڈیجیٹل دہشت گردی سے جعلی فارم 45 میڈیا پر چلوائے گئے، پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشت گردی کرکے جمہوریت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ اسلام آباد میں نوٹنکی شروع ہوچکی ہے، فارم 45کےساتھ جوکھلواڑکیاوہ جمہوریت کوڈی ریل کرنے کیلئے کیا گیا، ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، دھاندلی ہونی ہوتی توراناثنااللہ، سعدرفیق،جاویدلطیف، خرم دستگیرنہ ہارتے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کےپی میں شاباشی لے رہے ہیں، پنجاب میں دھاندلی کارونا رورہے ہیں، کےپی کےسواجہاں ہارے وہاں آپ سمجھتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی نےکےپی میں ڈیجیٹل ٹیررازم کاایک سیل بنایا، ڈیجیٹل ٹیررازم سیل پر100ارب خرچ کیے، منصوبہ بندی کے تحت نتائج توڑ مروڑ کے پیش کیےگئے، جعلی فارم 45 سیکڑوں کی تعدادمیں سوشل میڈیااور میڈیاکوفراہم کیےگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News