Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ کے لیے پاکستان سےامدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

Now Reading:

غزہ کے لیے پاکستان سےامدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لیے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ کی عوام کے لیے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ بذریعہ کارگور بحری جہاز روانہ کر دی گئی ہے۔

سامان روانگی کی تقریب میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر، وزارت خارجہ کےحکام، این ڈی ایم اے اور مسلح افواج کے سینئر افسران کراچی کے ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر موجود تھے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی فراہمی جاری رہے گا، امدادی سامان سید پورٹ مصر پہنچے کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

امدادی سامان کی کھیپ 300 ٹن ضروری اشیاء پر مشتمل ہے جس میں دوائیں، کمبل، اشیاء خوردو نوش اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کے مصیبت زدہ عوام کے لئے 6 پروازوں کے ذریعے 330 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

پاکستان نے غزہ کے لئے گرم کمبل، خیمے، ادویات،اور کھانے پینے کے اشیاء بھجوائی ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان فلسطینیوں کی حمایت و امداد  جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر