
پاکستان پوسٹ میں جدت لانے اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اہم اقدام
رقوم کی بروقت ترسیل کے لیے پاکستان پوسٹ نے انٹرنیشنل فنانشل سسٹم سروس متعارف کروادیا۔
پاکستان پوسٹ میں جدت لانے اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اہم اقدام سامنے آٰیا ہے جب کہ محکمہ ڈاک نے منی آڈر سروس کو جدید خطوط پر استوار کردیا ہے۔
پاکستان پوسٹ نے انٹرنیشنل فنانشل سسٹم سروس کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے، ملک بھر میں موجود 85 جی پی اوز جب کہ سینٹرل پنجاب کے 11جی پی اوز میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
صارف بذریعہ موبائل فون رقوم بجھوا یا وصول کرسکیں گئے، پہلے مرحلے میں جی پی او کے ذریعے 1 لاکھ روپے تک کی رقوم کی ترسیل ہوسکے گی۔
کسی ایک جی پی او سے بجھوائی گئیں رقوم دوسرے کسی بھی جی پی او سے وصول کی جاسکیں گے۔
پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب کی جانب سے تمام جی پی او کو انٹرنیشنل فنانشل سسٹم سروس مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پائلٹ پرجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں جی پی او لاہور، جی پی او کینٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ میں سروس کا اغاز کیا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں چھوٹے ڈاک خانوں کو بھی انٹر نیشنل فنانشل سسٹم کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News