پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا، 27 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے تھے۔ محمد نواز نے 15 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی فتح میں شعیب ملک اور کیرون پولارڈ کی بیٹنگ کا اہم کردار تھا، شعیب ملک نے 39 اور پولارڈ نے 58 رنز بنائے۔
کیرون پولارڈ کی نصف سنچری میں 1 چوکا اور 5 چھکے شامل تھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور احسن حفیظ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
لاہور قلندر کے اوپنر صاحبزادہ فرمان نے ناقابل شکست 72 رنز بنائے۔ جبکہ روسو دین ڈیر ڈوسن نے 26 رنز بنائے۔ جہانداد خان نے 12 جبکہ شائی ہوپ 21 اور جارج نے 26 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
