
کرک میں مخصوص سیاسی جماعت کی شرپسندی، پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کر دیں
کرک میں مخصوص سیاسی جماعت نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسندے 4 فروری کو جلسے کی آڑ میں کرک میں غنڈاگردی کرنے پر اتر آئے۔
سیاسی جماعت نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس پر دھاوا بول دیا اور گاڑیاں تباہ کردیں۔
شرپسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اس واقعے کے باعث علاقے میں حالات تشویشناک ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News