
چوہدری شجاعت حسین نے سابقہ حکمران اتحاد کی میزبانی کا کردارسنبھال لیا
لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سابقہ حکمران اتحاد کی میزبانی کا کردارسنبھال لیا ہے۔
حکومت سازی کے معاملات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جب کہ چوہدری شجاعت نے سابقہ حکمران اتحاد کی میزبانی کا کردار سنبھال لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف، زرداری، بلاول بھٹو اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان اہم ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News