Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل

Now Reading:

بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل
بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل

بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل

بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

مودی سرکار پر پلوامہ حملے سے متعلق کئی سوالات اٹھ گئے ہیں جب کہ پے در پے اٹھنے والے سوالات نے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔

14 فروری کو پلوامہ خودکش حملے میں 40 بھارتی فوجی مارے جانے پر مودی سرکار نے الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا تھا۔

پلوامہ ڈرامے میں جھوٹ پر جھوٹ بول کر ڈرامائی منظر نامہ پیش کیا گیا، مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان کا ایف-16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

عادل احمد کو 2016 سے 2018 تک 6 مرتبہ بھارتی فوج نے شک کی بنیاد پر زیر حراست رکھا جب کہ عادل احمد کے والدین کے مطابق بھارتی تشدد عادل احمد کے خود کش حملے کی سب سے بڑی وجہ تھا۔

Advertisement

سوال یہ بھی ہے کہ جب خود کش حملہ اور دھماکہ خیز مواد مقامی ہے تو حملے کا الزام پاکستان پر کیسے لگایا جاسکتا ہے؟

350 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد پاکستان سے پلوامہ تک 8 لاکھ بھارتی فوج کے ناک کے نیچے سے کیسے اسمگل ہوگیا؟

مودی سرکار 350 پاکستانی شہریوں کو ہلاک کرنے کے دعوے کا ثبوت فراہم کرنے میں کیوں ناکام رہی ہے؟

پاکستان ماضی میں بھی کئی بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کرچکا ہے، 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔

ستیہ پال ملک کہتے ہیں کہ مودی سرکار پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنی حکومت اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کرے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مودی سرکار آنے والے انتخابات کے لیے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک جیسے ڈرامے کا سہارا لے گی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر