دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر عملدرآمد کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ر سجاد غنی نے کی۔
اجلاس میں دونوں منصوبوں پرزمین کے حصول اورآبادکاری کے بارے میں پیشرفت کاجائزہ لیا۔
چئیرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا کہ متاثرین کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے قانونی اورجائز کیسز کو جلدازجلد حل کرنا چاہتے ہیں۔
مہمند ڈیم کی تکمیل 2026 میں شیڈول ہے، جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2028 میں شیڈول ہے۔
دیام مربھاشا ڈیم مکمل ہونے پر 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا جبکہ اس ڈیم سے 4500 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
