Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’خواتین ووٹرز کو روکنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے‘‘

Now Reading:

’’خواتین ووٹرز کو روکنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے‘‘
فافن

’’خواتین ووٹرز کو روکنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے‘‘

الیکشن واچ ڈوگ فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) کا کہنا ہے کہ خواتین ووٹرزکو روکنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، قابل بھروسہ انتخابات سے ہی تمام سیاسی جماعتوں اورعوام کا اعتماد قائم ہوسکتا ہے۔

فافن نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی ساکھ کیلئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنا بہت اہم ہے، ووٹر کو آزادی سے حق رائے دہی کے قابل بنانے کے لیے انتخابی عمل کے تمام متعلقہ فریقین کو اجتماعی کاوشیں کرنا ہونگی، الیکشن قوانین کے مطابق ووٹوں کی گنتی، نتائج کی تیاری کو مکمل شفاف بنانے کیلئے بھی اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی۔

 فافن کے مطابق قابل بھروسہ انتخابات سے ہی تمام سیاسی جماعتوں اورعوام کا اعتماد قائم ہوسکتا ہے، کئی سیاسی جماعتوں نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ اٹھایا،  یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں بدستورجمہوریت کی دوڑ میں شامل ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی قانون کی دفعہ 8 بی کے تحت اختیارات کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر نظرثانی کے لیے استعمال کرے۔

فافن کے مراسلے کے مطابق دفعہ 8 بی کے تحت الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے ووٹوں کو مسترد کیے جانے والے فیصلوں پر بھی نظرثانی کرے، ہرانتخابی حلقے میں موصول ہونے پوسٹل بیلٹ کی تعداد کو 8 فروری کے دن پولنگ ختم ہونے سے قبل الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جاری کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ انتخابی امیدواروں، پولنگ ایجنٹس اورآبزرورز کوگنتی عمل کے مشاہدہ کی اجازت دینے کیلئے پریزائڈنگ افسروں کو پابند بنایا جائے،  آبزرورز کو پولنگ عمل سے قبل اور اس کے دوران مشاہدہ کاری کیلئے رسائی فراہم کی جائے، انتخابی امیدواروں، ان کے ایجنٹس کو ووٹ گنتی کے فارم 45 اوربیلٹ پیپرزگنتی کے فارم 46 کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔

Advertisement

فافن کے مطابق ریٹرننگ افسروں کو پابند کیا جائے کہ وہ امیدواروں، ان کے ایجنٹس اور مبصرین کو فارم 47، فارم 48، فارم 49 کی نقول فراہم کریں، پولنگ والے دن مجاز میڈیا نمائیندوں کو بھی پولنگ سٹیشنز تک رسائی اور انتخابی عمل پر رپورٹنگ کی اجازت ہونی چاہیئے، پولنگ اسٹیشنز کی حتمی لسٹ میں کسی بھی تبدیلی کی کمیشن کی جانب سے منظوری کو حلقہ وار، الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ شائع کیا جائے۔

فافن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ فارم 45، فارم 46، فارم 48 ، فارم 49 کو الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جتنا جلد ممکن ہو شائع کیا جائے، خواتین ووٹرزکو روکنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، سیاسی جماعتیں اور انتخابی امیدوارتربیت یافتہ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنز پر متعین کریں جو گنتی عمل تک موجود رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر