 
                                                                              چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے آج ٹھٹھہ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا تھا، جلسے کے بعد انہوں نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری۔
ذرائع کے مطابق مرادعلی شاہ، جنید سلیم، کرنل بابر اور دیگر بلاول بھٹو کے ہمراہ اس سفر میں شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری سمیت خصوصی طیارے میں 8 مسافر سوار ہیں۔
بلاول بھٹو ٹھٹھہ سے فوری طور پر اسلام آباد روانگی کے لیے اولڈ ٹرمینل پہنچے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو لے جانے والا خصوصی طیارہ رات 11 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 