Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلوریڈا کے شہر نیپلز میں طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

Now Reading:

فلوریڈا کے شہر نیپلز میں طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں بمبارڈیئر چیلنجر 600 سیریز کا طیارہ آئی 75 ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نجی مسافر طیارہ ایک مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا اور زمین پر موجود دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پانچ مسافروں پر مشتمل طیارے کے ہائی وے سے ٹکرانے سے چند لمحے قبل پائلٹ نے پرسکون انداز میں ہوائی اڈے کے کنٹرولر کو بتایا کہ طیارہ رن وے پر نہیں پہنچ پائے گا کیونکہ اس کے دونوں انجن ٹوٹ گئے تھے۔

طیارہ نیپلز کے ہوائی اڈے کے لئے جارہا تھا جب اس نے انٹراسٹیٹ 75 ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی۔

تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک گاڑی سے ٹکرا گیا، طیارے کا پر ایک کار کو گھسیٹتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد ایک دھماکہ ہوا، جس کے شعلے اور کالا دھواں جائے وقوعہ سے اٹھ رہا تھا۔

Advertisement

کولیئر کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق دو افراد ہلاک ہوئے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والے افراد طیارے میں سوار تھے یا زمین پر موجود کار میں تھے۔

وفاقی حکام نے نیپلز کے قریب پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جو اس کے شمال میں واقع فورٹ لاؤڈرڈیل کی طرف جاتا ہے۔

طیارے نے اوہائیو کے شہر کولمبس میں اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہوائی اڈے سے دوپہر ایک بجے کے قریب اڑان بھری تھی۔ نیپلز ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان رابن کنگ نے بتایا کہ طیارہ حادثے کے وقت نیپلز میں لینڈ کرنے والا تھا جب پائلٹ نے ٹاور سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر