Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان

Now Reading:

پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان
پی پی اور ن لیگ

پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان

پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار کھڑے کریں گے، آئینی عہدے ہمارا حق ہیں، صدر کے امیدوار آصف زرداری ہوں گے، خواہش ہے آصف زرداری ملک کے صدر بنیں، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی کے پاس وفاق میں حکومت بنانے کے لیے اکثریت نہیں، سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے، نہ حکومت کا حصہ ہوں گے اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر بنوں گا، احتجاج کے ساتھ الیکشن کے نتائج کو قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے، سیاسی کشیدگی جاری رہی تو سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہو گا، اپنے آپ کو وزیراعظم کا امیدوار نہیں سمجھتا، آزاد اور ن لیگ کی نشستیں پی پی سے زیادہ ہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے ایک کمیٹی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی حکومت سازی کے عمل اور سیاسی استحکام کے لیے کام کریگی، عوام مزید سیاسی عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا ہے، مسلم لیگ ن کے حوالے سے سی ای سی میں سوالات اٹھائے گئے، ماضی کے الیکشنز کی طرح اس الیکشن میں بھی اعتراضات اٹھائے گئے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن سے متعلق اعتراضات کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے، اعتراضات کے باوجود آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا رہے ہیں، حکومت سازی کے لیے ووٹ دیں گے حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، ن لیگ نے حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ چلے اور دوبارہ الیکشن میں نہ جانا پڑے، اگر حمایت نہیں کرتے تو پھر دوبارہ الیکشن کی طرف جانا پڑے گا، دوبارہ الیکشن کی طرف جائیں گے تو افراتفری ہی دیکھ رہا ہوں، پیپلز پارٹی کی بہت شکایتیں اعتراضات ہیں جو جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، پی ٹی آئی آج بھی ایسے فیصلے کر رہی ہے جو جمہوریت کے حق میں نہی، انتہا پسندی کی سیاست کو چھوڑیں ملک کا سوچیں، جو ماحول بن رہا ہے اس کا فائدہ ملک دشمن اٹھانا چاہتے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا ہر الیکشن میں وہی اعتراضات اٹھاتے رہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ناانصافی ہوئی امید ہے اس کے ازالے کا موقع ملے گا، والد کو کہا اب آپ لیول پلیئنگ فیلڈ کا فیصلہ کرا دیں، والد صاحب پر ہم سب بھروسہ بھی کرتے ہیں، پاکستان جل رہا ہے کوئی اسے بجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو وہ آصف زرداری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ
"9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک اور شرمناک دن ہے"
سانحہ 9 مئی: پنجاب اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
آج وزیراعظم کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر حکومتی پالیسی کا اعلان کرینگے
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر