Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھ اور کول پور میں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن مکمل، 24 دہشتگرد جہنم واصل

Now Reading:

مچھ اور کول پور میں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن مکمل، 24 دہشتگرد جہنم واصل
مچھ، کول پور کمپلیکس

مچھ اور کول پور میں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن مکمل، 24 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کول پور کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

پاک فوج کے شعبۂ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب مچھ اور کول پور کمپلیکسز پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔  سیکورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی۔

Advertisement

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق مچھ اورکول پورمیں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا۔ کلیئرنس آپریشنزکے دوران، پچھلے تین دنوں میں چوبیس دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ سیکیورٹی پر موجود فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف سخت مزاحمت کی گئی۔ سیکورٹی فورسزنے دہشت گردوں کو پسپائی پرمجبورکردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طورپرکلیئراورسیکیورکردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشت گرد ہیں۔ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چارجوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دوشہری بھی شہید ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر