
عام انتخابات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کوخط میں درخواست کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکو عام انتخابات برائے 2024 کے پیشِ نظرملک بھر میں3روزکیلئےلوڈشیڈنگ نہ کرنےکی درخواست کی گئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر نے خط میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی 7 تا 9 فروری یقینی بنانے کے انتظامات کی استدعا کی ہے۔ نگران وزیراعظم کومتعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناگزیرہے، انتخابات والی رات بجلی میں تعطل مشکلات پیدا کرسکتی ہے، پولنگ اسٹیشزمیں نتائج کی تیاری کےعمل میں بجلی کے تعطل سےرکاوٹ کھڑی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News