ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
یہ انکشاف مسٹر 360 کے نام سے مشہور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب شو کے دوران مداحوں سے چیٹ سیشن میں کیا۔
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں ویرات کوہلی کی عدم دستیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
ڈی ویلیئرز نے مزید کہا کہ صرف اتنا جانتا ہوں کہ ویرات کوہلی ٹھیک ہیں اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ تھوڑا سا وقت گزار رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، اس کے علاوہ میں کسی اور چیز کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز سے دستبردار ہوگئے تھے جس پہ مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
