سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، وہ تیسری مرتبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔
گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوشریک ہوئے، اس کے علاوہ فریال تالپور، سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر بھی شریک تھے۔
تقریب حلف برداری میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے اس کے علاوہ مختلف ممالک کے کونسل جنرل نے بھی شرکت کی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
