Advertisement
Advertisement
Advertisement

7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 9 فروری تک توسیع

Now Reading:

7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 9 فروری تک توسیع
بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواستیں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف آڈیوویڈیوکا فرانزک کرانےکی درخواستوں پرکارروائی سےمعذرت

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے 7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پرسماعت کرتے ہوئے نو فروری تک توسیع کردی۔

بانی چیرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک سے حاضری نہیں لگ سکی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدرنے عدالت سے کہا کہ جب ملزم کی ویڈیو لنک پر حاضری ہوگی تو ہی دلائل دونگا۔

تین مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر 1 اور چار مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر 3 میں ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔

ایڈمن کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاورحملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیسز میں سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے تین ضمانتوں پر سماعت کی۔

Advertisement

عدالت نے بانی ہی ٹی آئی کو جیل سے طلبی کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل سے طلبی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

بیرسٹرسلمان صفدرنے مؤقف اپنایا کہ جیل سے ویڈیو لنک پر بانی چیرمین پی ٹی آئی کی حاضری نہیں لگ رہی، استدعا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں طلب کرنے کا حکم دے۔ گرفتاری سے پہلے بانی پی ٹی آئی باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے تھے۔

اے ٹی سی جج ارشد جاوید چدھڑ کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی چارعبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی۔

مسلم لیگ نون آفس جلانے، کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے، ضلے شاہ قتل، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات کورٹ نمبر 3 میں لگے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر