Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمعیت علمائے اسلام کی خاتون امیدوارکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا حکم

Now Reading:

جمعیت علمائے اسلام کی خاتون امیدوارکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا حکم
سپریم کورٹ

جمعیت علمائے اسلام کی خاتون امیدوارکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا حکم

کے پی سے خواتین کی مخصوص نشست پر جمعیت علمائے اسلام کی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پرعدالت نے حنا بی بی کے کاغذات منظور کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر، الیکشن ٹریبونل اورہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حنا بی بی کا نام پارٹی کی جانب سے دی گئی قومی اسمبلی کی فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ حنا بی بی کا نام پہلے سے ہی پارٹی لسٹ میں چوتھے نمبرپرموجود ہے۔

وکیل کامران مرتضٰی نے کہا کہ حنا بی بی نےغلطی سے کاغذات نامزدگی میں قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی اسمبلی لکھا تھا، پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست پرحنا بی بی کو قومی اسمبلی کی لسٹ میں نام الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی اسمبلی لکھا اورفیس بھی صوبائی اسمبلی کی جمع کرائی۔ وکیل نے جواب دیا کہ غلطی کا پتہ چلتے ہی حنا بی بی نے دوبارہ قومی اسمبلی کی فیس بھی جمع کرا دی تھی۔ پارٹی کی ترجیحی لیسٹ میں صدف یاسمین کا نام تیسرے نمبرپرتھا۔

Advertisement

وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف اپنایا کہ صدف یاسمین سے بات ہوئی انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے، جس پرجسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ اگر دوسری خاتون نے کاغذات جمع ہی نہیں کرائے تو پھر بات ہی ختم ہوگئی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر