ملک میں عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چوہدری شجاعت کے گھر میں پر ہونے والی اہم سیاسی ملاقات میں ملک کے سرکردہ اہم سیاسی رہنماؤں نے پی پی، ن لیگ اور ایم کیو ایم نے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حکومت میں پاکستان مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی شامل ہو گی۔
چوہدری شجاعت کے گھر پر ہونے والی اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ مل بیٹھ کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی بھی اس میں شامل ہوتی۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ وقت دھرنے اور لانگ مارچ کا نہیں ہے بلکہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ انتخابی مہم میں حریفوں کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں مگر اب یہ وقت گزر چکا ہے۔
کراچی سے خصوصی طور پر اس میٹنگ میں شرکت کے لیے آنے والے ایم کیو ایم وفد میں شامل خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لیے ہم نے پہلے بھی شہباز شریف کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی دیں گے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
