Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرفراز احمد نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی

Now Reading:

سرفراز احمد نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی
سرفراز احمد نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی

سرفراز احمد نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل 9 میں محمد عامر کی کارکردگی سے متاثر ہوکر انہیں قومی ٹیم میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے فاسٹ بولر محمد عامر کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔

سرفراز احمد نے کہا ’’ہماری ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت سے بہت فرق پڑا ہے جب کہ وہ بہت اچھی بولنگ کروا رہے ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔

سابق کپتان کہتے ہیں ’’میں نے ہمیشہ عامر کو بولا ہے کہ وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں اور وہ پاکستان کے لیے کارآمد بھی ثابت ہوسکتے ہیں لیکن یہ ان ہی پر منحصر ہے کہ وہ قومی ٹیم کے ساتھ اپنے مستقبل کو کس طرح دیکھتے ہیں‘‘۔

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے امید افزا آغاز کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے اور اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے تو ٹیم کو اچھے نتائج ملنے کا امکان ہے۔

Advertisement

ریلی روسو کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا ’’میں پر سکون ہوں اور کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں، ریلی روسو واقعی ٹیم کی اچھی قیادت کررہے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 9 میں اب تک دو میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر