Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی

Now Reading:

ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی
ڈالر

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں 15 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات تھیں۔

رواں مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات 16.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ درآمدات میں جولائی تا جنوری 11.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور درآمدات 33.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 29.8 ارب ڈالر تک رہیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ماہ میں 71.2 فیصد کی کمی ہوئی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سات ماہ میں 21.4 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

Advertisement

ایف بی آر محصولات میں سات ماہ میں 29.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے 7 ماہ میں نان ٹیکس آمدنی میں 116.5 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال جولائی تا جنوری مالیاتی خسارے میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں رواں مالی سال کے 7 ماہ میں پرائمری بیلنس میں 103.6 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر