Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات: قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار پہلے نمبر پر، مسلم لیگ ن کا دوسرا اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر

Now Reading:

عام انتخابات: قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار پہلے نمبر پر، مسلم لیگ ن کا دوسرا اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر
انتخابات 2024

عام انتخابات 2024؛ این اے کی نشستوں پر غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عام انتخابات برائے 2024 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کی 218 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پاکستان پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ 

الیکشن 2024 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد میدوار 95 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور وہ اب تک 67 نشستوں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی 52 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے 11 نشستیں حاصل کیں۔ جے یو آئی 2،  قائداعظم لیگ( ق لیگ)، بی این پی اور نے بھی ایک ایک نشست حاصل کرلی ہے۔ جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں حاصل کی۔

غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 130 سے نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدواریاسمین راشد ایک لاکھ 15 پزار ووٹ کے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔

این اے 123 لاہورسے مسلم لیگ ن کے میاں شہباز شریف 63953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوارافضال عظیم 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ شاہبازشریف نے صوبائی نشست بھی جیت لی۔

Advertisement

سیالکوٹ این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف 118566 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیازڈار100272 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پرآئے۔

انتخابات کے نتائج میں تاخیر کیوں ہوئی؟ اہم وجہ سامنے آگئی

این اے 196 قمبرشھدادکوٹ سے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے 85370 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ مد مقابل جمعیت علماء اسلام کے مولانا ناصرمحمود سومرو نے 34499 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 119 لاہورسے مسلم لیگ ن کی مریم نواز نے83 ہزار855 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوارشہزاد فاروق 68 ہزار376 ووٹو کے ساتھ دوسرے نمبرپرآئے۔ مریم نواز نے صوبائی نشست بھی جیت لی۔

این اے118لاہورسے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز105,960ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ عالیہ حمزہ آزاد امیدوار 100,803 لے کردوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 76 نارووال سے مسلم لیگ ن کے امیدواراحسن اقبال 136270 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار کرنل جاوید صفدرکاہلوں 109309 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔

Advertisement

این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ نے 98210 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کرلی، جبکہ مدمقابل پیپلز پارٹٰ کے بلاول بھٹوزرداری 15005ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوارشہزادہ گشتاسپ خان 105،246 ووٹ لے کر کامیاب یو گئے جبکہ نوازشریف نے 80382 ووٹ حاصل کیے۔

’’الیکشن کے دن دہشتگرد حملوں کی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں‘‘

این اے 22مردان ٹو آزاد امیدوار عاطف خان ایک لاکھ 14748 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی امیر حیدر ہوتی66159 لے کر دوسرے نمبر پرآئے۔ 

این اے 47 سے مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شعیب شاہین نے 86396 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96694 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے جبکہ مدمقابل شیخ رشید 5725 ووٹوکے ساتھ ہار گئے۔

Advertisement

این اے 128 سے آئی پی پی کے عون چوہدری 172576 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار سلمان اکرام راجا 159024 ووٹوں سے ہار گئے۔

این اے 221 ٹنڈومحمد خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نویدقمر 107131 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے جبکہ آزاد امیدوارعرفان نظامانی 23149 ووٹوں کے ساتھ ہار گئے۔

این اے 82سرگادھا سے ن لیگ کے مختارملک 108714 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار افضل ندیم چن ہارگئے۔

این اے 148 سے یوسف رضا گیلانی 67326ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور ملک نے 67033 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 151 سے  پیپلزپارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ لے کر کامیاب ہیں، آزاد امیدوارمہربانو قریشی 71649 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔ 

این اے 229 سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم 55 ہزار سات سو بتیس ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی جبکہ ن لیگ کے قادر بخش 21 ہزار 848 ووٹ حاصل کرسکے۔

Advertisement

این اے 232 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق نے 88 ہزار 260 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی ہے جبکہ آزاد امیدوار عدایل احمد 66 ہزار574 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر آئے۔

این اے 126 سے ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر67,717 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر کھوکھر60,479 ووٹ لے کر ہار گئے۔

این اے 122 سے آزاد امیدوارسردار لطیف کھوسہ نے میدان مار لیا، انھوں نے ایک لاکھ 17ہزار109ووٹ سے کامیاب حاصل ی جبکہ ان کے مد مقابل سعد رفیق 77 ہزار709ووٹوں سے دوسرے نمبر پررہے۔

این اے 204 خیرپورسے پیپلزپارٹی کے امیدوارجاوید شاھ جیلانی 112249 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جی ڈی اے امیدوار معظم عباسی 87501 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

این اے 53 سے پاکستان مسلم لیگ کے انجینیئرقمراسلام نے 72006ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار کرنل ر اجمل صابر 58576لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

شاہدرہ حلقہ این اے 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 91 ہزار 489 ووٹ لے کر کامیاب قرار جبکہ آزاد امیدوارعلی اعجاز بٹر 80 ہزار 838 ووٹ حاصل کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر