 
                                                                              سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے فراڈیوں کو ملک میں دوبارہ نہیں آنے دینا، کہاں گئے وہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟ نوازشریف کا دور جاری رہتا تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔
قصور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ 8 فروری کا سورج خوشحالی کا پیغام لائےگا ، ہم نے فراڈیوں کو دوبارہ ملک میں نہیں آنے دینا، پاکستان کو ہم دوبارہ تعمیرکریں گے۔
نوازشریف نے کہا کہ یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم عوام کی خدمت میں مصروف تھے، کھڈیاں کا راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہیے، یہاں خوبصورت اسٹیڈیم بننا چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنرسکھائیں گے، کہاں گئے وہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟کسی کو ملیں، نوجوانوں کا جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کرےگا، نوازشریف کا دور جاری رہتا تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ ہمیں بہت ٹھوکریں لگی ہیں، ہمیں ان مشکلات سے باہر نکلنا ہے، ہمیں ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے، ایشین ٹائیگربننا ہے، اب قصورکی تقدیربدلنے والی ہے۔
انھوں نے کہا کہ قصورکے عوام خوشی کا اظہار کررہے ہیں، شہبازشریف قصور سے الیکشن لڑرہے ہیں، کہتے ہیں نوجوان ان کے ساتھ ہیں، نوجوان تو ہمارے ساتھ ہیں، قصورمیں جلسہ گاہ سے باہرایک اورجلسہ ہے۔ الیکشن تو پرسوں ہے لیکن جشن آج ہی ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 