Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’عام انتخابات کے دوران پولیس، سول آرمڈ فورسز اور فوج آپ کو تحفظ دے گی‘‘

Now Reading:

’’عام انتخابات کے دوران پولیس، سول آرمڈ فورسز اور فوج آپ کو تحفظ دے گی‘‘
نگراں وزیرداخلہ

’’عام انتخابات کے دوران پولیس، سول آرمڈ فورسز اور فوج آپ کو تحفظ دے گی‘‘

نگراں وزیرداخلہ گوہراعجاز نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دستے کیوآرایف کے طورپرتعینات ہونگے۔ ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکارعوام کی حفاظت کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔

نگران وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹرگوہراعجازنے وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  یقین ہے کہ انتخابات پرامن ہونگے۔  بلوچستان میں شرپسندوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی، نگراں حکومت کے کوئی ذاتی مقاصد نہیں تھے، انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیرداخلہ گوہراعجاز نے کہا کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی کسرنہیں رکھی جائےگی، ہمیں ان قوتوں سے خطرہ ہے جو ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ انتخابات میں تین لیول پر سیکیورٹی لگائی جا رہی ہے، پاک فوج کے دستے کیو آر ایف کے طورپرتعینات ہونگے۔ ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکارعوام کی حفاظت کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔

گوہراعجازنے کہا کہ 90 ہزار 777 پولنگ اسٹیشنز میں سے 44026 نارمل ہیں۔ 29985 حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں، 16766 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر 7 سے 8 سیکیورٹی کے اہلکار تعینات ہونگے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔ 30ہزار121پنجاب کے پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن 16ہزار766ہیں، پنجاب میں5ہزار621، سندھ میں4ہزار721انتہائی حساس پولنگ اسٹینشنز ہیں۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ سندھ میں الیکشن کا ماحول زورو شور سے جاری ہے، سندھ میں جو پارٹیاں الیکشن لڑرہی ہیں وہ ایک دوسرے کو جانتی ہیں۔ بلوچستان میں بھی امیدواروں میں کسی قسم کا تناؤ نہیں، فوج، دیگرسیکیورٹی ادارے عوام کی حفاظت کیلئے ہیں۔ باجوڑ واقعے کی تحقیقات کی گئیں تو ہم حیران تھے، ہمیں ڈرانے کیلئے یہ حرکات کی جارہی تھیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ملک کی عزت، سالمیت پر آنکھ اٹھانے نہیں دیں گے، 2018کےالیکشن میں666لوگوں کی اموات ہوئیں، بلوچستان میں ایک سے دوسرے پولنگ اسٹیشن کے درمیان میلوں کا فاصلہ ہے، سندھ میں ایسی صورتحال نظرنہیں آتی کہ سیاسی جماعتوں میں دشمنی ہو، نگراں سیٹ اپ نے اپنی ذمےداری پوری کردی۔

اس موقع پرنگراں وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ عام انتخابات پُرامن اور شفاف ہوں گے، آج یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پرسوں صبح انتخابات ہوں گے، الیکشن سے متعلق کئی افواہیں پھیلائی گئیں، 8 فروری کو صبح پولنگ اسٹیشنز کھلیں گے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس نے انتخابات کرانےہیں، پچھلے سال 17 اگست 2023 کو کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد اگلے روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کرانے ہیں۔

مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں تھیں، قیاس آرائیوں کے باوجود 8 فروری 2024ءکو انتخابات ہو رہے ہیں، ملکی اورغیرملکی صحافیوں کی سہولت کے لیے کل وزارت اطلاعات نے آن لائن ہیلپ لائن کا آغاز کیا، آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر