این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کی قومی وصوبائی اسمبلی کے مکمل نتائج جاری کردیے۔
سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی 44 سیٹیں لیکر پہلی نمبر پرآ گئی، سندھ میں ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کی 17نشستوں پر کامیاب حاصل کی۔
کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے ایم کیوایم 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کی 7 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔
سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں کے بھی نتائج مکمل ہوگئے، پیپلزپارٹی 84 نشستیں حاصل کرکے سرفہرست ہے جبکہ ایم کیوایم سندھ اسمبلی کی 28 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
سندھ بھر سے آزاد امیدوار 14، جی ڈی اے 2 اور جماعت اسلامی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ کراچی میں صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں میں سے ایم کیوایم 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔
کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی 10، آزاد امیدوار 10 اور جماعت اسلامی 2نشستوں پر کامیاب رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
