Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل منعقد ہوگا

Now Reading:

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل منعقد ہوگا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں 50 سے زائد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے.

انتخابات کے بعد بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس کل منعقد ہوگا، کل 65 کے ایوان میں 50 سے زائد  نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر کی کوئٹہ میں عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کریں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

زمرک خان اچکزئی کی عدم موجودگی کی صورت میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی اجلاس کی صدارت کریں گی

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے جن میں ظہور بلیدی، سرفراز بگٹی اور صادق عمرانی شامل ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد گورنر بلوچستان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات اٹھائے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران اسمبلی کی حدود میں ویزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ اسمبلی کے اطراف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر