سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نہیں رہے؟
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق خبریں آرہی ہیں کہ انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ٹیم کے نئے کوچ شین واٹسن نے سرفراز احمد کو کپتانی سے بریک دینے کی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں ہیں، انہوں نے آٹھ سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کی اور اس کی کامیابی میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے۔
ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد پاکستان ٹیم، کراچی اور ہمارے کلب کے لیے بھی ہمیشہ عمدگی سے فرائض تے رہے ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے کوچ شین واٹسن کا خیال ہے کہ سرفراز کو قیادت سے بریک دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور یہ معاملہ سرفراز اور واٹسن پر ہی چھوڑ دیا ہے۔
ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز کے متبادل ممکنہ طور پر رائیلی روسو ہوسکتے ہیں تاہم انہوں نے اب تک کسی ٹیم کی قیادت نہیں سنبھالی اسی لیے ہم کشمکش کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
