بابری مسجد کے بعد اب مزید مساجد بی جے پی اور آر ایس ایس کے نشانے پر
بابری مسجد کے بعد اب مزید مساجد بی جے پی اور آر ایس ایس کے نشانے پرآگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسجدوں کو مندر بنانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے، مساجد کو مندر بنانا بی جے پی کی انتخابی مہم کا سب سے اہم نکتہ بن گیا۔
بنارس کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی طرف سے ہندؤوں کو مسجد میں پوجا کی اجازت ملتے ہی اترپردیش کے انتہاپسند وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے موقع کا فائدہ اٹھایا۔
یوگی ادتیہ ناتھ نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پاٹ شروع کردی۔
بابری مسجد کے بعد اب بنارس کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی مسجد بی جے پی اور آر ایس ایس کے نشانے پر آگئی۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی 24 یا 25 فروری کو بنارس کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی سرپرستی میں ہریانہ،اتراکھنڈ اور نئی دہلی میں مساجد شہید کی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
