
آصف زرداری اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائشگاہ پر سابق صدر ملکت آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اوربلاول بھٹوکی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس کے دوران آئندہ حکومت سازی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف زرداری کو پہنچایا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری اور شہباز شریف میں مل کر حکومت سازی پر اتفاق رائے ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News