
خیبرپختونخوا کی بارہویں اسمبلی میں 67 نئے چہروں کی انٹری
پشاور: خیبرپختونخوا کی بارہویں اسمبلی میں 67 نئے چہرے پہلی بار منتخب ہوکر اسمبلی پہنچے ہیں۔
114 ارکان پرمشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں 47 پرانے پارلیمنٹرین بھی دوبارہ پہنچ گئے ہیں جب کہ 67 نئے چہروں کی انٹری ہوئی ہے جس میں سنی اتحاد کونسل کی اکثریت ہے۔
جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی نئے چہرے کامیاب ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کی نئی اسمبلی نئے اور پرانے چہروں پر مشتمل ہے۔
145 اراکین کے ایوان کے لئے اب تک 114 کے انتخاب کا اعلامیہ جاری ہوا ہے جن میں 67 نئے ارکان ہیں۔
پہلی بار قانون ساز اسمبلی میں پہنچنے والے اراکین میں سب سے زیادہ تعداد پشاور سے 11 ہے جب کہ 12 اضلاع سے بھی منتخب تمام ارکان اسمبلی پہلی بار ایوان تک پہنچے ہیں۔
114 ایم پی ایز میں 27 دوسری بار اور17 تیسری بار منتخب ہوئے ہیں، پی کے45 ایبٹ آباد سے مشتاق غنی اورپی کے 65 چارسدہ سے سنی اتحاد کونسل کے فضل شکور خان کو چوتھی دفعہ پارلیمان میں انے کا اعزاز حاصل ہے۔
پی کے 102 بنوں سے جے یو آئی کے اکرم خان درانی ایوان کے سینئر ترین پارلیمنٹیرین بن گئے ہیں جو چھٹی بار ایوان میں قدم رکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News