گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے روضہ رسولﷺ کے کلید بردار نے آج ملاقات کی۔
تفصیلات کے مابق روضہ رسولﷺ کے کلید بردار نوری محمد علی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کلید بردار نوری محمد علی کی گورنر ہاؤس میں قیام پر اظہار تشکر کیا۔
گورنر سندھ نے روضہ رسولﷺ کے کلید بردار نوری محمد علی سے کہا کہ آپ کا گورنر ہاﺅس میں قیام میرے لئے سعادت کی بات ہے، اور آپ کی شفقت اورمحبت میرے لئے اعزاز ہے۔
روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمدعلی کی گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ امید کی گھنٹی، راشن بیگز کی تقسیم اورآئی ٹی کلاسزلائق تحسین اقدام ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
