Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی

Now Reading:

لاہور میں پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی
لاہور میں پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی

لاہور میں پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے سیزن کی ٹرافی کی رونمائی کردی ہے۔

لاہور کے پولو گراؤنڈ میں تقریب رونمائی منفرد انداز میں منعقد کی گئی، جہاں قومی اور بین الاقوامی گھڑ سوار ٹیمیں جھنڈے اٹھائے پنڈال پر پہنچیں۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت تمام ٹیموں کے مالکان موجود تھے جب کہ خصوصی بینڈ نے بھی مختلف دھنیں بجاکر تقریب کو یادگار بنادیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 9 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

علاوہ ازیں تقریب میں شاہین آفریدی، سرفراز احمد، شان مسعود، محمد رضوان اور شاداب خان سمیت ٹیموں کے کپتانوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا ’’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کے نویں سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے جب کہ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے کامیابی کی کہانی جاری رکھے ہوئے ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’پی ایس ایل پاکستانیوں کے دلوں سے جڑا ہوا ہے، میں لیگ کے ٹائٹل اسپانسرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اپنے تعاون سے ہمارے ملک میں کرکٹ کے کھیل کو حقیقی معنوں میں ترقی دی ہے‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کو ’دی اورین ٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے جو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے جارہا ہے جب کہ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر