Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت جاری

Now Reading:

عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت جاری
فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، عالمی عدالت انصاف میں امریکہ اور روس آج دلائل دیں گے

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، عالمی عدالت انصاف میں امریکہ اور روس آج دلائل دیں گے

عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت 19 فروری سے 26 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملکی نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام کو فراموش نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں 52 مختلف ممالک اسرائیل کے خلاف اپنا موقف پیش کریں گے جب کہ تمام سماعتیں آج 19 فروری سے 26 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مصر نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف یادداشت لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مصری انفارمیشن سروس کے سربراہ ضیا رشوان کے مطابق مصر فلسطینی علاقوں میں جاری خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف باضابطہ طور پر عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گا۔

Advertisement

انہوں نے اعلان کیا کہ مصر 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پالیسیوں اور طرز عمل کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کردہ مشاورتی رائے میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مصر 21 فروری کو عدالت کے سامنے جو درخواست کرے گا اس میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کی توثیق کرنا بھی شامل ہے تا کہ مشاورتی رائے پر غور کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر