Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ کوہاٹ میں 101 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

Now Reading:

عام انتخابات؛ کوہاٹ میں 101 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار
کوہاٹ

عام انتخابات؛ کوہاٹ میں 101 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

عام انتخابات کے دوران کوہاٹ میں 101 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں انتخابی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی، پولنگ اسٹیشنز کے لیے سامان کی ترسیل کیلئے گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کنٹرول سنٹرقائم کیا گیا ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ سامان نادرا ریجسٹریشن کے بعد متعلقہ عملے کو دیا جائے گا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو سامان کی ترسیل آج یقینی بنائی جائے گی۔

مرکزی سنٹر کے چاروں اطراف سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے جبکہ داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کیا ہے۔

کوہاٹ کے 341 نارمل قراردیے گئے، حلقہ این اے 35 اور تینوں حلقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 491 ہے، 118 مردوں کیلئے الگ، 109 خواتین کیلئے اور264 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ریجنل الیکشن کمشنرکے مطابق 659 خواتین سمیت کل 1452 بولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، 516 پریذائیڈنگ، 3049 معاون پریذائیڈنگ افسروں سمیت مختلف محکموں کے 5580 اہلکار انتخابات میں فرائض انجام دیں گے۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کویک رسپانس فورس، ایف سی اور پاک فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر