پشاور میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موبائل فون کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکول اوقات کار میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی ہو گی۔
مراسلے کے متن کے مطابق درس وتدریس کے دوران موبائل فون کے استعمال سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے اسکولوں میں ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون جمع کریں۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں اسکول کا عملہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یا اسکول کے فون سے رابطہ کریں.
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مراسلے کے مطابق تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے تعلیمی ادارے کے سربراہ سے اجازت لینا لازمی ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
