
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پرسراج الحق کا استعفی مسترد کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہارکردیا ہے۔
ترجمان جے آئی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔
قیصر شریف کا کہنا ہے کہ سراج الحق کچھ دیرمیں مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے، امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News