Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فتحیاب

Now Reading:

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فتحیاب

پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ 

پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 5 گیندیں قبل مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز بیٹنگ: 

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخرزمان 6 رنز بناکر عقیل حسین کا شکار بنے جس کے بعد پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے راسی وین ڈار ڈاسن 15 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے نوجوان آل راؤنڈر جہانداد خان نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ صاحبزادہ فرحان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سکندر رضا 18 اور عبداللہ شفیق 11 رنز ہی بناسکے۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2،2 جب کہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈیو ڈویزے اورلورن ٹکر کی جگہ سکندر رضا اور کارلوس براتھویٹ شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ : 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور سعود شکیل نے اننگز کا آغاز کیا۔ جیسن روئے 20 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور سعود شکیل نے 40 رنز کی اننگز کھیلی تاہم میچ کے ہیرو نوجوان بلے باز خواجہ نافع رہے۔ کپتان ریلی روسوو 18 اور سرفراز احمد 11 رنز ہی بناسکے۔

خواجہ نافع نے 31 گیندوں پر 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جب کہ انہوں نے آخری گیند پر زمان خان کو چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ اور انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔

کپتان لاہور قلندرز شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، ہماری بولنگ اچھی ہے ہدف کا دفاع کرسکتی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (پلیئنگ الیون):

ریلی روسو (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، خواجہ نافے، جیسن رائے، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر اور ابرار احمد۔

لاہور قلندرز (پلیئنگ الیون):

شاہین آفریدی (کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، ، حارث رؤف اور زمان خان۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر