
پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ملک بھر میں سیکیورٹی کے حوالے سے فوج اور رینجرز کے تعیناتی کی گئی تھی جس کے لیے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کو آرمی اور رینجرز کے اخراجات کے لیے 1.5 ارب دیئے۔
ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے 1.46 بلین روپے ادا کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو الیکشن ڈیوٹیز کے لیے 1.2 ارب روپے دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو اخراجات کے لیے 4.1 بلین روپے دیئے، اور ڈپنی کمشنرز کو ان کی اخراجات کی مد میں 50 کروڑ روپے دیئے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News