
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اچانک میو اسپتال کے ایمرجنسی بلاک پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر متوقع طور پر میو اسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا، اور میوہسپتال ایمرجنسی میں 50 وہیل چیئرز اور اسٹریچر مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ایک بزرک شبیر شاکر نے اسپتال میں نماز کے لیے جگہ نہ ہونے کی شکایت کی جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر نماز کے لیے جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مریضوں کی شکایت پر چیسٹ ٹیوب فوری طور پر مہیا کرنے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے لوگوں کو روکنے پر سکیورٹی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں عوام سے ہوں، عوام کو مجھ سے دور نہ کریں، اب اگر روکا تو سیکیورٹی کو باہر نکال دوں گی۔
وزیراعلی مریم نواز نے ایمرجنسی کے استقبالیہ کاؤنٹر پر داخلہ پرچی کے اجراء کا مشاہدہ کیا، اور آئی سی یو کے مریضوں کی عیادت کی، اس موقع پر مریضوں اور لواحقین نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے آئی سی یو میں رانا بشیر احمد، ذوالفقار احمد، نذیر احمد اور عبدالرشید سے بات چیت کی اور مریضوں کے لئے جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف راہداری سے گزرتے ہوئے مرید کے سے آئے ایک بچے روحان کو دیکھ کر رک گئیں، 9 سالہ روحان کی جھولے سے گر کربازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، وزیر اعلیٰ نے بچے سے کہا کہ آپ تو بہادر بچے ہیں، جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیکل وارڈ میں مریضوں کا حال واحوال پوچھا اور ڈاکٹرز سے علاج کے بارے میں دریافت کیا اور ویٹنگ روم میں 2 خواتین کو پریشان دیکھ کر رک گئیں، انہوں نے اسپتال انتظامیہ کوان کے بیمار والد کی بہترین کیئر کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ اس دورے میں ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، کمشنر اور دیگر حکام بھی ساتھ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News